چکوال، کوئلے کی مائن سے لاکھوں روپے کا سامان چوری

جمعرات 17 جنوری 2019 19:25

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) قصبہ مگھال تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں کوئلے کی مائن سے لاکھوں روپے کا سامان چوری کرلیا گیا، شکیل عباس ولد خدا بخش ساکن مگھال نے پولیس کو بتایا کہ وہ مگھال کا رہائشی ہے اور کوئلے کی مائن لگا رکھی ہے، مائن پر 22 مزدور کام کرتے ہیں، گزشتہ شب وہاں سے دو عدد ریڈیٹر، بیٹریاں، سلف ،آہنی رسا، دو عدد جنریٹر مالیتی گیارہ لاکھ روپے نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ہیں، اسے قوی یقین ہے کہ یہ واردات محمود احمد ولدمحمد افسر ، دلاور حسین ولد محمد امتیاز، احمد خان ولد گلباز خان نے کی ہے سب انسپکٹرمحمد اسلم نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں