چکوال، اشتہاری مجرم گرفتار

ہفتہ 19 جنوری 2019 17:08

چکوال، اشتہاری مجرم گرفتار
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈی پی او عادل میمن کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر اور اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائی میں صدر پولیس تلہ گنگ نے چوری کے اشتہاری مجرم شفقت حسین ولد غیور خان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا، جبکہ سٹی پولیس چکوال نے بغیر نمبر کے چھ موٹر سائیکلیں تھانے میں پابند کر لیں جبکہ ایک شخص محمد خان ولد صالح خان سے تیس بور پستول بھی برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

صدر پولیس تلہ گنگ نے ڈکیتی کے زیر تفتیش ملزم اخمت حسین ولد امیر حسین کو گرفتار کر لیا۔ صدر پولیس تلہ گنگ نے چوری کے ایک اور ملزم محمد افسر کو بھی گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او عادل میمن نے بتایا کہ اشتہاری ملزمان کیخلاف کاروائی بلاتفریق جاری ہے اور مجموعی طور پر ضلع چکوال میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں