ملوٹ تھانہ کلر کہار میں دو لاکھ روپے مالیت کے درخت چوری، مقدمہ درج

بدھ 23 جنوری 2019 18:14

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) قصبہ ملوٹ تھانہ کلر کہار میں دو لاکھ روپے مالیت کے درخت چوری کرلیے گئے۔ افتخارا حمد جنجوعہ ولد اکبر علی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اراضی سے ملزمان محمد سلیمان ولد پسند خان ،محمد دلدار ولد پسند خان درخت چوری کاٹ رہے تھے اور دو لاکھ روپے مالیت کے درخت چوری کر کے لے گئے۔

(جاری ہے)

درخت کاٹنے کا مشورہ خلیل اختر ولدمیر زمان نے دیا جن کومنع کیا لیکن وہ با ز نہ آئے۔ سب انسپکٹر طارق محمود نے محکمہ مال سے رپورٹ حاصل کرنے کے بعد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں