سائلین کو حقیقی انصاف کی فوری فراہمی عدلیہ اور وکلاء کی پہلی ترجیح ہے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ

بدھ 23 جنوری 2019 21:27

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار چوہدری ہمایوں امتیاز نے کہا ہے کہ سائلین کو حقیقی انصاف کی فوری فراہمی عدلیہ اور وکلاء کی پہلی ترجیح ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم جلد چکوال کا دورہ کریں گے اور ضلع چکوال کی وکلاء برادری سے خصوصی طور پر ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بار ایسوسی ایشن چوآسیدنشاہ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ چوہدری ہمایوں امتیاز کے علاوہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال محمد نعیم ارشد ، لاہور ہائیکورٹ بار راولپنڈی بینچ کے صدر حسن رضا پاشا ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، جنرل سیکرٹری میڈم حفصہ بخاری ایڈووکیٹ ، صدر تحصیل بار چوآسیدنشاہ ملک سبط الحسنین ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری چوہدری امتیاز حسین منہاس ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں