چکوال، سپیشل بچوں میں رعایتی سفری کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

بدھ 30 جنوری 2019 23:34

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی زیر صدارت گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کلرکہار کے سپیشل بچوں میں رعایتی سفری کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا ۔تقریب میں اے ڈی سی (جی)قدیر احمد باجوہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن، اے سی چکوال ،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر ،سوشل ویلفیر آفیسر،معذور افراد اور گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول کلرکہا ر سٹاف ا ور طلبہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈپٹی کمشنر چکوال کو سوشل ویلفیر آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رعایتی سفری کارڈ سے معذور افراد کو سفری مشکلات میں آسانی ہو گی ابتدائی طور پر 45افراد میں کارڈز تقسیم کر کے کام کا آغا ز کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر چکوال نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آیندہ اس طرح کے کارڈز سپیشل بچوں کو ان کے سکول میں ہی دئے جائیں اور سیکرٹری RTAکو ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹرز کو سختی سے اس بات کا پابند کیا جائے کہ معذور افراد کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اور انکو عام سواری سے پہلے اہمیت دی جائے ۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر چکوال نے معذور افراد سے مکالمہ بھی کیا اور ان سے مسائل کے بارے دریافت کیا ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں