چکوال ، فوجی افسران اور ملازمین کے معاملات بارے محکمہ پولیس میں علیحدہ ڈیسک قائم

جمعرات 18 اپریل 2019 21:33

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) افواج پاکستان کے افسران اور ملازمین کے معاملات کے حوالے سے محکمہ پولیس چکوال میں علیحدہ ڈیسک قائم کردیا گیا اور اس ضمن میں ڈی پی او چکوال عادل میمن نے انسپکٹر عبدالغفار بھٹی کو انچارج مقرر کیا ہے۔پاکستان آرمی ایئر فورس اور نیول کے افسران و ملازمان کیلئے پولیس ڈیپارٹمنٹ سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے علیحدہ ڈیسک نے کام شروع کردیا ہے۔

چکوال غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے اور ہماری فورسز کے افسران و جوان جو اپنے ملک پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں چاہئے وہ بری فوج سے ہوں، ایئر فورس سے ہوں یا سمندروں کے پاسبان ہوں ان کے تمام نجی و دیگر مسائل کے حل اور ان پر فوری اقدام کے لیے یہ ڈیسک ڈی پی او آفس میں قائم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عادل میمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے مزید بتایا کہ تمام فورسز کی اس ملک کے لیے بہت قربانیاں ہیں اور آرمی کے افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں تک کا نذرانہ پیش کیا ہے اور یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ان کے اور ان کی تمام فیملیز کے تمام مسائل اور ان کی دی جانے والی درخواستوں پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے انکی داد رسی کو یقینی بنائیں تاکہ وہ محسوس کریں کہ چکوال پولیس کی موجودگی میں ان کے بچے بوڑھے والدین اور ان کی خواتین محفوظ ہیں۔

اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال عادل میمن صاحب نے مزید بتایا کے اس ڈیسک پر نیک، دیانتدار اور محنتی انسپکٹر عبدالغفار بھٹی کو بطور انچارج اور ایک ASIاور 2کانسٹیبلان کو بھی تعینات کرکے انکو تمام سہولیات مہیا کردی گئی ہیں اور وہ ڈائیریکٹ انکی زیر نگرانی کام کریں گے اور درخواستوں پر فوری عمل درآمد کرانے کے ساتھ ساتھ ان کی فوری دادرسی کو بھی یقینی بنائیں گے۔عادل میمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے مزید بتلایا کہ اس ڈیسک کو بااختیار کردیا گیا ہے اور اس ڈیسک پر مامور آفیسر آرمی سے متعلقہ درخواستوں ، انکوائریوں، آرمی ویریفیکیشن، کیریکٹر سرٹیفیکیٹ کے علاوہ آرمی کے افسران و ملازمان کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجرائ کرانے میں بھی مددگار ثابت ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں