چکوال، اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کا اشیاء خورونوش میں خود ساختہ اضافے پر دوکانوں پر چھاپہ، بھاری جرمانے

پیر 22 اپریل 2019 19:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ مجاہد عباس نے گزشتہ روزتلہ گنگ سٹی میںسیٹز ن پورٹل کے تحت عوامی شکایات کے پیش نظر اشیاء خورونوش میں دوکانداروں کی طرف سے خود ساختہ اضافے کے پیش نظر آج 10دوکاندارجن میں گوشت ،مرغی اور کریانہ کی دوکانوں پر چھاپہ مار کر مجموعی طور پر 38ہزار روپے جرمانہ کیا۔

بعد ازاں انہوں نے محکمہ مال کے خلاف شکایات کا ازالہ اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لئے اپنے آفس میں ریونیو سٹاف کے ساتھ میٹنگ بھی کی ۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر لاوہ محسن اقبال نے گورنمنٹ ایلمنٹری سکول سکھا کا دورہ کیا، جہاں پر 8میں سے 6ٹیچر اور 163میں سے 156بچے حاضر تھے ۔انہوں نے ٹیچر کو بچوں کی حاضری کو بہتر بنانے کہ ہدایت کی بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر لاوہ نے بی ایچ یو لیٹی میں سٹاف ادویات صفائی کے انتظامات اور طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیکل آفیسر کو بیڈ شیٹس ہمہ وقت صاف رکھنے کی ہدایت کی ۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے لاوہ میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے معائنہ کے دوران موبائل ٹیمز کو پولیو مہم کے ایس اوپیزپر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہر پبلک ٹرانسپورٹ کو روک کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں جائیں تاکہ کو ئی بچہ بھی قطرے پینے سے نہ رہے سکے ۔

اسی طر ح اسسٹنٹ کمشنر کلر کہا ر محمد فہیم نے بی ایچ یو بھر پور کا اچانک دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری ڈیوٹی روسٹر صفائی کے انتظامات اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے بی ایچ یو میں طبی سہولیات صفائی اور ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ ڈاکٹر عدنان نے آج سیٹزن پورٹل میںموصول ہونے والی عوامی شکایات کے ازالے کے پیش نظر اپنے آفس میں ریونیو سٹاف اور پٹواریوں کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کو عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں