چکوال، چور نے دکان سے قیمتی موبائل چوری کرلیا، مقدمہ درج

پیر 22 اپریل 2019 19:44

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ملزم نے موبائل کے دکان سے قیمتی موبائل چوری کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مبشر حسین ولد اظہر حسین ساکن جھامرہ نے تھانہ سٹی کو بتایا کہ اس نے مسلم کمرشل بینک کے قریب موبائل کی دکان بنا رکھی ہے، ایک لڑکا جس نے اپنا نام محمد ابو بکر توفیق ولد توفیق گوندل بتایا کہ کہا کہ موبائل دکھائو ، موبائل دیکھتے دیکھتے ساڑھے 21ہزار روپے مالیت کا ایک موبائل چوری کرلیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر وقاص الرحمن نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں