چکوال،انٹرنیشنل راول ایکسپو صنعتی نمائش اختتام پذیر

پیر 22 اپریل 2019 19:44

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) انٹرنیشنل راول ایکسپو صنعتی نمائش اختتام پذیر ہوگئی۔ پانچ روزہ نمائش کے آخری دن کمشنر راولپنڈی ڈویژن جودت ایاز نے نمائش کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے صنعت کاروں اور تاجروں میں انعامات تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

عظیم سماجی کارکن اور چیئرمین معدنی اور قدرتی وسائل کمیٹی راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے شیلڈ حاصل کی جبکہ چکوال کی قدیم سوغات پہلوان ریوڑی نے بھی صنعتی نمائش کا سب سے بڑا ایوارڈ حاصل کیا۔

حاجی گلشیر خان ، ملک عامر سہیل اور ملک بابر سلیم کی طرف سے ایوارڈ ان کے نمائندے نے وصول کیا۔پانچ روزہ صنعتی نمائش میں صنعت کاروں اور تاجروں نے اپنی مصنوعات کے بڑے اسٹال لگائے تھے اور نمائش میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں