چکوال،قصبہ میانی تھانہ کلر کہار کے علاقے سی21سالہ لڑکی اغوا

منگل 23 اپریل 2019 18:05

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) قصبہ میانی تھانہ کلر کہار کے علاقے سی21سالہ لڑکی اغواء کرلی گئی۔ محمد مشتاق ولد مہر خان ساکن میانی تحصیل کلر کہار ضلع چکوال نے تحریر ی درخواست دی کہ اس کی بھانجی غلام فاطمہ دختر غلام مصطفی عمر21سال گھر سے باہر رفعہ حاجت کیلئے کھیتوں میں گئی اور واپس نہ آئی۔

(جاری ہے)

جس کو اس نے کافی تلاش کیا جو نہ ملی، اسے قومی شبہ ہے کہ اس کی بھانجی کو نامعلوم افراد نے بغرض زناء و حرام کاری کی خاطر اغواء کر لیا ہے۔ اے ایس آئی بدر منیر نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں