چکوال،لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس قاضی محمد امین احمد سپریم کورٹ کا جج مقرر

منگل اپریل 18:06

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس قاضی محمد امین احمد کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے حتمی منظوری دئیے جانے کے بعد وزارت قانون و انصاف نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے،واضح رہے کہ جسٹس قاضی محمد امین احمد کا تعلق چکوال سے ہے اور انکا سپریم کورٹ کیلئے جج تعینات ہونا ضلع چکوال کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

قاضی محمد امین نے بحیثیت جسٹس لاہور ہائی کورٹ اپنی چار سالہ تعیناتی کے دوران 18ہزار سے زائد فیصلے کر کے عدلیہ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ قاضی محمد امین کے تایا جسٹس گل محمد بھی سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں۔

چکوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments