سکولوں میں بچوں کوپولیو ویکسین دی جائے، ڈپٹی کمشنر چکوال

منگل 23 اپریل 2019 23:41

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی زیرِصدارت انسدادِپولیو مہم کا پہلے روزکی کارگردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ،ڈی او ہیلتھ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ آج بچوں کوپولیو ویکسین پلوائی گئی اورٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین پلا رہی ہیں اور بسوں اور اڈوں پر بھی مسافر بچوں کو بھی پولیو ویکسین پلائی جا رہی ہے اوران ٹیموں کی نگرانی بھی موثر انداز میں کی جا رہی ہے تاکہ کوئی بھی پولیوویکسین کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سکولوں میں بچوں کوپولیو ویکسین دی جائے۔ ایسا لائحہ عمل اختیار کیا جائے جس سے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے پولیوسے بچائو کی آگاہی مہم کا پیغام دیا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمحکمہ صحت کے افسران نے رپورٹ میں بتایا کہ پہلے روز کا مقرر کردہ ہدف 102فیصد رہا ہے۔اس پولیو مہم میں 11ماہ کے 12662بچوں کو اور 1سے 5سال کے 68570بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے اس طرح ضلع بھر کے 81232بچوں کو قطرے پلا کر پہلے دن کا ٹارگٹ پورا کیا گیا اور عدم دستیاب بچوں کا 53 فیصد ٹارگٹ پورا کیا گیا ۔آخرمیں ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ کسی بھی شکایات کی صورت میں لوگوں سے اپیل ہے کہ فوری طور پر سی او ہیلتھ و ڈپٹی کمشنر چکوال آفس سے رابطہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں