اسسٹنٹ کمشنر چکوال نے سبزی منڈی کا معائنہ کرنے کے لئے ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا

منگل 23 اپریل 2019 23:42

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) اسسٹنٹ کمشنر چکوال مظفر مختار نے سبزی منڈی و فروٹ منڈی چکوال میں روزانہ کہ بنیاد پر ہونے والی بولی کا معائنہ کرنے کے لئے ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا ۔جس میں تحصیل دار اور نائب تحصیل دار ہمراہ سٹاف بحکم ڈپٹی کمشنر سبزی و فروٹ منڈی کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کیا کریں گے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر لاوہ محسن اقبال نے مختلف کریانہ کی دوکانوں پر 11ریڈز کئے اور پرائس لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر 3کوپانچ ہزار جرمانہ کیااور 7کو وارننگ جاری کی اس کے علاوہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر 6عدد ڈیزل اور پٹرول کی غیر قانونی ایجنسیاں سیل کر دیں اس کے علاوہ آرایچ سی لاوہ میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائز ہ لیا اور عملے کو وائٹ واش اور پینٹ کا کام آج مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ مجاہد عباس نے آج فروٹ و سبزی منڈی میں ہونے والی بولی کا معائنہ کیا اور فروٹ و سبزی فروشوں کے لیے الگ الگ جگہ مختص کی۔ اسسٹنٹ کلر کہا ر محمد فہیم نے آج میانی میں کریانہ سٹورزاور سبزی فروٹ کی دوکانوں پر اشیاء کا میعار اور ریٹ چیک کئے اور کچھ دوکانداروں کو ریٹ لسٹوں کے مطابق سامان فروخت نہ کرنے پر 5500کے جرمانے کئے ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں