چکوال، قصبہ منڈی میں واقع ڈیم میں 27سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق

بدھ 24 اپریل 2019 23:34

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) علاقہ لنڈی پٹی کے قریب قصبہ منڈی میں واقعہ ڈیم میں 27سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1112کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی تلاش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والا رضوان رضا ولد علی رضا ہے جس کا ذہنی توازن درست نہیں، اس کا تعلق قصبہ ڈھوک ملکاں داخلی منڈی سے ہے اور وہ نہانے کیلئے ڈیم میں اترا پانی گہرا ہونے کی وجہ سے ڈیم میں ڈوب گیا۔کچھ اطلاعات کے مطابق نوجوان نے گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے خود کشی کی ہے۔ریسکیو1122نے ساڑھے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد 100فٹ گہرے پانی سے نوجوان کی نعش تلاش کر کے وارثان کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں