چکوال، منشیات کا ملزم استغاثہ میں جرم ثابت نہ ہونے پر بری

بدھ 24 اپریل 2019 23:35

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) بدھ کے روز چکوال کریمنل ماڈل کورٹ کے جج حسنین رضا نے منشیات کے ملزم کو استغاثہ میں جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا ملزم روضی خان ساکن مردان پر تھانہ کلر کہار میں 1220 گرام چرس فروختگی کا الزام تھا دوران ٹرائل جج ماڈل کورٹ نے وکلائ کے دلائل سنے تو استغاثہ میں جرم ثابت نہ ہوسکا جس پر فاضل جج نے ملزم کو باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں