چکوال ،ایک شخص کو اینٹ کے وار سے زخمی کردیا گیا

جمعرات 25 اپریل 2019 18:14

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) قصبہ کوٹ سرفراز تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں ایک شخص کو اینٹ کے وار سے زخمی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جعفر علی خان ولد غلام مہدی سکنہ کوٹ سرفراز نے درخواست دی کہ وہ اپنا بیل لیکر گھر جا رہا تھا کہ اسی اثناء میں ملزم مسمی عبدالحفیظ آیا اور اسے اینٹ کے وار سے ناحق مضروب کیا۔ سب انسپکٹر محمد حسنین نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں