چکوال، اسسٹنٹ کمشنرز لاوہ اور کلر کہا ر نے اپنی اپنی تحصیلوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے

جمعرات 25 اپریل 2019 23:13

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) اسسٹنٹ کمشنر لاوہ محسن اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر کلر کہا ر محمد فہیم نے اپنی اپنی تحصیلوں میں ٹرانزٹ پوائنٹس اور بس سٹینڈ پر جا کر اپنی موجودگی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے ۔اسسٹنٹ کمشنرچوآسیدن شاہ ڈاکٹر عدنان نے ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن اور ایم سیز کے ساتھ ویلویشن ٹیبل کے حوالے سے اجلاس طلب کیا اور شام میں پولیو مہم کے جائزے کے حوالے سے میٹنگ کی ۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ پولیو کے رفیوزل 47تھے جسے محکموں کی مشترکہ کاوشوں سے کور کر لیا گیا۔اسطرح تحصیل میں پولیو مہم تسلی بخش رہی۔اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ مجاہد عباس نے شام میں پولیو مہم جائزہ کے حوالے سے ڈی ڈی ایچ او آفس تلہ گنگ میں میٹنگ کی اور نائب تحصیلدار نے فروٹ و سبزی منڈی میں قیمتوں کا جائزہ لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر چکوال مظفر مختارنے آج صبح چکوال سلاٹر ہاوس کا اچانک دورہ کیا۔ ویٹرنری ڈاکٹر اور دیگر سٹاف کی حاضری وانتظامات کا جائزہ لیا اور ان کے حکم پر آج نائب تحصیلدار نے فروٹ و سبزی منڈی میں نیلامی اور فروٹ و سبزی کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں