چکوال، جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے والے کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 26 اپریل 2019 17:28

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) قصبہ بوچھال کلاں تھانہ کلرکہار کے علاقے میں جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے والے کے خلاف عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

رزاق ولد شیر محمد ساکن بوچھال کلاں نے درخواست دی کہ اس کے چھوٹے بھائی اقبال ولد شیر ، جمیلہ زوجہ اقبال ، عاصمہ دختر اقبال نے گھر کے چھت پر چڑھ کے اسے کام سے روکا جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں پتھر مارے جو رمضان ولد جان محمد کے سر پر لگا جس سے خون بہنا شروع ہو گیا ، حسب الحکم عدالت سب انسپکٹر سکندر حیات نے درج کر لیا ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں