چکوال۔ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی نے جس کو ٹکٹ دیا اس کو کامیاب کروائیں گے،راجہ عثمان ہارون

منگل 21 مئی 2019 17:25

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور انچارج صوبائی وزیر سیکرٹریٹ راجہ عثمان ہارون نے کہا ہے کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی نے جس کو ٹکٹ دیا اس کو کامیاب کروائیں گے۔ وہ قصاب یونین ضلع چکوال کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنر میں گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ بھی موجود تھے اور انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پچھلی حکومتوں کی طر ف سے پھیلایا جانے والا گند صاف کررہے ہیں۔

قوم کو صبر اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھوڑا انتظار کرنا چاہیے ان شاء اللہ ترقی اور خوشحالی پاکستان کا مقدر ہے۔ افطار ڈنر میںسردار نجف حمید،راجہ شیر بلال علی، ارشد بٹ،سردار عامر، چوہدری غلام حسین سینی اور چکوال شہر سے قصابوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

راجہ عثمان ہارون نے مزید کہا صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز پنجاب اور بل خصوص چکوال کی ترقی کے لیئے دن رات ایک کیئے ہوئے ہیں۔

چوہدری تیمور علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملک پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے وزیراعظم عمران خان پچھلے ادوار کا گند صاف کر رئے ہیں۔ ہمیں عمران خان پر پورا اعتماد ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں اچھے فیصلے کرکے عوام کو جلد ریلیف دیں گے۔صدر قصاب یونین چکوال افتخار حسین نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔نائب صدر ملک ریاض قصاب. جنرل سیکرٹری محمد محمود قریشی. سینئر نائب صدر محمد راشد اور ان کی پوری ٹیم نے افطار ڈنر کے بہترین انتظامات کیے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں