یوم شہادت حضر ت علی ؓ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، ڈی پی او چکوال

بدھ 22 مئی 2019 18:55

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) 21رمضان المبارک یوم شہادت حضر ت علی ؓ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او چکوال عادل میمن نے بدھ کے روز یہاں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پر ایم پی اے آسیہ امجد ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال قدیر احمد باجوہ ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء راجہ عثمان ہارون ، بزرگ مذہبی رہنما چوہدری محمد علی خان، پیر عبدالشکور نقشبندی،صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبندی،عبدالحلیم نقشبندی اور ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے علاوہ ضلعی افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر یوم شہادت حضر ت علی ؓ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف سکیورٹی حکومتی ایس او پی کے مطابق بنائی جائے گی جس میں آپ حضرات کا تعاون پہلے کی طرح درکار ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں کسی بھی مشتبہ افرادکے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں ۔

اے ڈی سی جی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جلوس کے راستوں پر سٹریٹ لائیٹس صفائی اوردیگر انتظامات کو یقینی بنائے گی ۔ایم پی اے آسیہ امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں علماء کرام امن و امان کے قیام کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔اجلاس سے صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبندی ،مولانہ عبدالعلیم نقشبندی ،چوہدری محمد علی ،سید جمیل حید ر شاہ ،پیر عبدالشکور نقشبندی و دیگرعلماء کرام نے اپنے خطابات میں انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے رمضان المبارک میں اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور اپنی طرف سے آیندہ بھی بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں