چکوال، ڈی پی او چکوال کی ہدایات پر یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

ہفتہ 25 مئی 2019 17:41

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ڈی پی او چکوال عادل میمن کی ہدایات پر یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔یوم شہادت حضرت علی کی سکیورٹی کے لئے 600 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔ہر شخص کی میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس سے چیکنگ کی جائے گی۔جلوس کے روٹ میں چھتوں پر مسلح پولیس اہلکار اور اندر سادہ لباس میں اہلکار تعینات ہیں ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے ، شہر بھر میں پولیس کی اضافی گشت اور موثر اسنیپ چیکنگ کی جارہی ہے، 100سے زائد رضاکاروں کو پولیس لائنز اور تلہ گنگ میں ٹریننگ دی گئی ہے۔

تمام لاری اڈہ جات پر بھی 24گھنٹے کی شفٹ وائز ڈیوٹی لگادی گئی ہے۔ جو تمام مسافروں کے کوائف، سامان کی پڑتال اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی بمطابق SOPکرے گے۔

(جاری ہے)

ایلیٹ کی ٹیمیں ،قومی رضاکار اور والنٹیئرز بھی سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریزرو بھی موجود رہیں گی، ٹریفک کے بہائو کو قائم رکھنے کیلئے ضلعی ٹریفک پولیس بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے گی۔مین بازار چکوال، تلہ گنگ، چوآسیدنشاہ اور کلرکہار کے علاوہ شاپنگ مالز پر بھی شفٹ وائز ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ ڈی پی او عادل میمن نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ اس تمام عمل کی ما نیٹرنگ کے لئے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جہاں پر ضلع بھر کے تمام جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں