چکوال، قصبہ منگوال میں تیزرفتاری رکشہ کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ایک شخص شدید زخمی

ہفتہ 15 جون 2019 22:52

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) قصبہ منگوال تھانہ نیلہ کے علاقہ میں تیزرفتاری رکشہ کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

محمد فاروق ولد منظفر خان سکنہ سکریالہ نے درخواست دی کہ وہ گاڑی کے انتظار میں کھڑا تھا کہ علی حسین ولد ظل حسنین موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ سامنے سے ملزم محمد فیاض ولد اعجاز سکنہ کوٹ اقبال اپنے رکشہ نمبری CHU 627 پر انتہائی تیزرفتاری وغفلت لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا جس پر اس نے علی حسین کے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ سب انسپکٹر محمد اکرم نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں