گزشتہ دس سالہ دور میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے بے رحمی سے قوم کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ،راجہ یاسر ہمایوں سرفراز

) اب قرضوں کی واپسی وزیراعظم عمران خان کے حصے میں آئی ہے تو یقینی طور پر موجودہ معاشی صورتحال پر دبائو آنا تھا ہم اب دبائو سے نکل آئے ہیں اور آنے والے دنوں میں تھوڑی مشکلات کے بعد صورتحال معمول کے مطابق ہوگی،صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و سیاحت

اتوار 16 جون 2019 19:15

؁چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و سیاحت راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے اتوار کے روز بتایا کہ گزشتہ دس سالہ دور میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے تمام ترقیاتی منصوبے ووٹ کے حصول کیلئے شروع کرائے اور بڑی بے رحمی کیساتھ پاکستان کی قوم کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا اور اب قرضوں کی واپسی وزیراعظم عمران خان کے حصے میں آئی ہے تو یقینی طور پر موجودہ معاشی صورتحال پر دبائو آنا تھا ، الحمد اللہ ہم اب دبائو سے نکل آئے ہیں اور آنے والے دنوں میں تھوڑی مشکلات کے بعد صورتحال معمول کے مطابق ہوگی۔

وہ اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں چکوال پریس کلب کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابرسلیم محمود کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اور چکوال میں یونیورسٹی کے قیام پر صوبائی وزیر کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نامزد اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ملک شاہد اقبال، سیکرٹری بار چوہدری طلعت محمود، انصاف یوتھ ونگ کے چوہدری احسن زاہد اور محمد شفقت بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے مزید بتایا کہ نارتھ پنجاب یونیورسٹی کیلئے 35کروڑ روپے کے فنڈز پنجاب کے موجودہ بجٹ میں رکھ دیے گئے ہیں اور یونیورسٹی کا یہ منصوبہ5ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔ راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے مزید بتایا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال میں بی ایس بلاک کیلئی16کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس کیلئے 2کروڑ دس لاکھ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔

جبکہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں ملٹی پرپرز ہال کی تعمیر کیلئی5کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے اور70لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ ضلع چکوال کے ہر کالج کیلئی50لیپ ٹاپ اور ضلع کے کالجوں کیلئے 6ہزار کرسیوں کی بھی منظوری موجودہ بجٹ میں دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ ضلع چکوال میںسیاحت کے فروغ کیلئے دھرابی ڈیم اور جھیل کیلئے آٹھ کروڑ روپے جبکہ ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم اور لیک کیلئے اڑھائی کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اور ان دونوں جھیلوں کے اوپر سیاحتی ریزارٹ قائم کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ تحصیل چوآسیدنشاہ، چکوال اور کلر کہار کے علاقے میں چکوال پارک وے منصوبے کو بھی پنجاب کے بجٹ میں شامل کیا گیا ہے اور اس منصوبے کیلئے کلر کہار سے تمام ڈیموں تک ایک ٹورسٹ بس چلائی جائے گی، صوبائی وزیر نے بتایا کہ اس منصوبے کیلئے دو کروڑ روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے۔۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں