چکوال، ویگن میں غیر قانونی سلنڈر نصب کرنے والا ویگن ڈرائیور گرفتار

پیر 17 جون 2019 23:39

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) پٹرولنگ پوسٹ بھون نے کلر کہار کے قریب ویگن میں غیر قانونی سلنڈر نصب کرنے والے ویگن ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور گاڑی تھانہ کلر کہار میں پابند کروادی۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی محمد عرفان نے استغاثہ دیا کہ دوران ناکہ بندی ویگن نمبر RA 464 جس کو ڈرائیور غلام رضا ولد ملک منور خان ساکن میانی چلا رہا تھا اس نے غیر قانونی طور پر ویگن کے اندر دو عدد سی این جی سلنڈر نصب کر رکھے تھے ا ے ایس آئی زاہد اقبال نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوادیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں