چکوال، ماٹن کلاں میں پراسرار بیماری سے نو مویشی ہلاک

بدھ 19 جون 2019 23:39

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) علاقے ونہار کے قصبہ ماٹن کلاں میں پراسرار بیماری نے جانوروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ابھی تک 9مویشی اس پراسرار بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ حاکم خان ولد عباس خان نے بتایا کہ نو ماہ قبل بھی اس پراسرار بیماری سے علاقے کی70مویشی مر گئے تھے اور پورا علاقہ زبردست مالی مشکلات سے دوچار ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اب پھر وہی بیماری دوبارہ آئی ہے مگر محکمہ لائف اسٹاک ضلع چکوال نے ابھی تک اس بیماری کو قابو کرنے کے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے۔ حاکم خان نے ڈپٹی کمشنر چکوال اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ویٹرنری ڈاکٹروں کی ٹیمیں اس علاقے میں روانہ کی جائیں اور غریبوں کی آخری جمع پونجی مال مویشیوں کو اس بیماری سے محفوظ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں