چکوال،ہسپتال روڈ کے دھن کہون پلازہ سے کچھ روز قبل لاکھوں روپے اٹھانے والی بڑھیا کا سراغ مل گیا

بدھ 19 جون 2019 23:39

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) ہسپتال روڈ کے دھن کہون پلازہ سے تین روزہ قبل 14 لاکھ 50 ہزار روپے اٹھانے والی بڑھیا کا سراغ مل گیا بڑھیا کے اہلخانہ نے حاجی وقار کو ٹیلی فون پر اطلاع دی کے آپ کی امانت ہمارے پاس پڑی ہے آکر وصول کرلیں۔

(جاری ہے)

متاثرہ شخص نے نادرہ ہیڈ آفس اسلام آباد سے بڑھیا کا مکمل نام و پتہ حاصل کرلیا تھا.بڑھیا کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا، متاثرہ شخص حاجی وقار ہسپتال روڈ پر وقار پردہ کلاتھ کے مالک ہیں اور انہوں نے اپنا مکان فروخت کیا تھا جس کا بیانہ وصول کر کے یہ رقم اپنے دکان کے کائونٹر پر رکھی تھی جو مذکورہ بڑھیا اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں