ڈی پی او چکوال نے تھانہ چوآسیدنشاہ کے ایس ایچ او کا تبادلہ کر دیا

بدھ 19 جون 2019 23:39

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) ڈی پی او عادل میمن نے تھانہ چوآسیدنشاہ کے ایس ایچ او انسپکٹر زراعت بلوچ کو تبدیل کر کے انہیں تھانہ کلر کہار کا ایس ایچ او تعینات کیا ہے جبکہ سب انسپکٹر ملک عابد حسین کو تھانہ چوآسیدنشاہ کا نیا ایس ایچ او تعینات کیا ہے ، دونوں تھانیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طو رپر اپنی نئی ذمہ داریا ں سنبھالیں ۔

(جاری ہے)

ضلع چکوال کے چند دیگر تھانوں میں بھی مزید تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں