پوری قوم کشمیری بھائیوں اور افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے، چیئرمین چکوال پریس کلب

ہفتہ 10 اگست 2019 19:56

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) پوری قوم کشمیری بھائیوں اور افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر کے بغیر تکمیل پاکستان کا ایجنڈا بھی نامکمل ہے لہٰذا کشمیر بنے گا پاکستان تک کی جدوجہد کیلئے پوری قوم کو اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود نے کشمیر بنے گا پاکستان پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ا سموقع پر صدر پریس کلب ارشد محمود عباسی، چکوال الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ضلع چکوال کے صدر ذوالفقار میر، اخبار فروش یونین ضلع چکوال کے صدر ملک غلام علی، سٹی سیکرٹری جنرل اخبارفروش یونین ثقلین یاسین، واجد غلام علی، سیکرٹری فنانس پریس کلب عارف محمود کھوکھر، ایس اے فاروقی، قیصر شاہ بخاری اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں علامتی کشمیر ریلی بھی نکالی گئی اور اس دوران صحافیوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے اور ریلی نے تحصیل چوک تک واک کیا۔

چکوال الیکٹرانک میڈیا کے صدر ذوالفقار میر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر کی آزادی ناگزیر ہے کہ کشمیریوں نے اس کیلئے بھرپور جدوجہد کی ہے اور خون کے نذرانے دیے ہیں۔ اخبار فروش ضلع چکوال کے صدر ملک غلام علی نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم افواج پاکستان کیساتھ کشمیر کی آزادی کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں