چکوال، سوزوکی پر غیر قانونی ڈیزل لوڈ کرنے والا ڈرائیور گرفتار، مقدمہ درج

ہفتہ اگست 19:56

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) ڈھاب موڑ تھانہ صدر کے علاقے میں پٹرولنگ پولیس پڑھال نے سوزوکی پر غیر قانونی ڈیزل لوڈ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور گاڑی بھی قبضے میں لیکر صدر پولیس کے حوالے کردی، اے ایس آئی عامر علی نے استغاثہ دیا کہ دوران ناکہ بندی سوزکی نمبرB7092 کو چیک کیا تو سوزوکی کے ڈالے میں ایک عدد آہنی ٹینکی گاڑی کے ٹب کے اندر موجود پائی گئی، مزید پڑتال کرنے پر ڈیزل120لیٹر اور مٹی کا تیل 70لیٹر موجود پایا گیا۔

(جاری ہے)

جس کی بابت ڈرائیور اصغر علی ولد عبدالحکیم ساکن تھنیل روڈ چکوال سے پوچھا گیا مگر وہ کوئی اجازت نامہ نہ دکھا سکا۔غیر قانونی طورپر مٹی کا تیل اور ڈیزل سرعام شاہراہ عام پر فروخت کی غرض سے لے جانے پر جرم کا ارتکاب کیا جس پر سب انسپکٹر محمد اسلم نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجو ا دیا۔

چکوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments