چکوال، تیزرفتاری سے موٹرسائیکل چلانے والا شخص گرفتار

جمعرات 15 اگست 2019 21:22

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) قصبہ ڈلوال تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں تیزرفتاری وغفلت لاپرواہی سے موٹرسائیکل چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر ٹریفک پولیس عرفان منصب نے استغاثہ دیا کہ بسلسلہ ٹریفک ڈیوٹی ڈلوال چوک میں موجود تھا کہ موسیٰ خان ولد مہر خان سکنہ چوآسیدنشاہ موٹرسائیکل نمبرCHL 1939 پر انتہائی تیزی اور غفلت لاپرواہی سے چلاتا ہو آیا جس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرہ میں ڈالا،اے ایس آئی رحمت اللہ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں