چکوال، موضع تترال کا رہائشی نوجوان منگلا ڈیم میں ڈوب گیا

جمعرات 15 اگست 2019 21:24

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) تھانہ صدر چکوال کے علاقہ موضع تترال کا رہائشی نوجوان منگلا ڈیم میں ڈوب گیا،جبکہ چھ گھنٹوں بعد بھی اس کی نعش نہ مل سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوجوان واجد حسین اپنے دوستوں کے ہمراہ منگلا ڈیم کی سیر پر گیا جہاں وہ ڈیم کے کنارے کھڑا ہو کر سیلفی بنا رہا تھا کہ اس کا پائوں پھسل گیا اور ڈیم میں ڈوب گیا واجد کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ عید کے تیسرے روز منگلا ڈیم کی سیر کے لئے اپنے دوستوں کے ہمراہ گیا تھا اس کی نعش کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں