کلرکہار کے قریب بس نے کار کو ٹکر مار دی ،مقدمہ درج

جمعہ 16 اگست 2019 17:16

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) کلرکہار کے قریب بس نے کار کو ٹکر مار دی ،عابد خان نے استغاثہ دیا کہ دوران پٹرولنگ ڈیوٹی نارتھ دیکھا کہ بس نمبریBSA623کے ڈرائیور محمد زرین ولد محمد مسکین سکنہ ایبٹ آباد انتہائی غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے کار نمبری LEC4898کو ٹکر ماری جس سے کار میں سوار اشخاص زخمی ہوئے ، ملزم محمد زرین نے انتہائی غفلت سے گاڑی چلاتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی اور عوام الناس کی جان کو خطرہ میں ڈالا جس پر سب انسپکٹر سکندر حیات نے مقدمہ درج کر لیا ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں