چکوال، قصبہ بلکسر کے علاقے میں غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والا دکاندار گرفتار

ہفتہ 17 اگست 2019 17:32

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) قصبہ بلکسر تھانہ صدر کے علاقے میں غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی نذر حسین نے مخبر کی اطلاع پر المدار مارکیٹ میں جاکر پڑتال کی تو ملزم شیراز شبیر بذریعہ الیکٹرک موٹر بڑے سلنڈر سے چھوٹے سلنڈر میں گیس ری فلنگ کررہا تھا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے جوڈیشل حولات بھیجوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں