چکوال، اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار کرانے میں مدد دینے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 17 اگست 2019 17:32

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) قصبہ بھرپور تھانہ کلر کہار کے علاقہ میں اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار کرانے میں مدد دینے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی محمد آصف کے مطابق پولیس پارٹی نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر شور مچا کر اشتہاری اظہر محمود کو بھگا دیا۔ پولیس نے باپ بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کر کے باپ بیٹے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں