چکوال ۔قصبہ وروال میں راستہ بند کرنے والے پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 22 اگست 2019 21:06

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) قصبہ وروال میں راستہ بند کرنے والے پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر چکوال مظفر مختار نے استغاثہ دیا کہ سپارس خان ولد نور محمد اور غلام عباس ، محمد خان نے درخواست دی کہ ملزمان محمد بشیر ولد نور حسین، محمد اسلم ولد غلام محمد، طاہر محمود ولد محمد اسلم، حاجی نذیر ولد عبدالرحمن ، صابر حسین ولد مہدی خان نے ڈھوک شرال کا راستہ بند کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر محمد اکرم نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں