چکوال ۔آئیسکو چکوال کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، دو گرفتار

جمعرات 22 اگست 2019 21:06

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) آئیسکو چکوال کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن۔ تفصیلات کے مطابق آئیسکو چکوال ڈویژن کی ڈی ٹیکشن ٹیم نے قصبہ تترال میںچھا پہ مارا تو وسیم اختر ولد راجہ محمد ایوب میٹر میں فیز ٹو فیز شنٹ لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا اور محکمہ کو خاطر خواہ نقصان پہنچا رہا تھا۔اس کابجلی میٹر اتار کر اس کے خلاف متعلقہ تھانہ میں FIRدرج کرا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک دوسری کارروائی میں ڈویژن ڈیٹیکشن ٹیم نے ہی چوآ چوک چکوال میں المار خا ن افغانی ولد سخی محمد کو مین پی وی سی سے ڈائیریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہا تھوںپکڑ لیا اور موقع پرگرفتار کرا دیا ۔ ایکسئین چکوال میاں محمد اصغرنے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان کو مزیدمحنت کی تلقین کی۔انہوں نے بجلی چوروں کو خبر دارکیا کہ وہ بجلی چوری سے باز آجائیں بصورت دیگران کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں