شمالی علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے ،سابق ڈی جی رینجرز پنجاب

جمعہ 23 اگست 2019 22:56

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) چکوال کے شمالی علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے 15،20سال قبل یہ شمالی علاقے انتہائی پسماندہ تھے جہاں پر لوگ خطِ غربت کی نچلی لکیر پر زندگی بسر کر رہے تھے بنیادی سہولتیں نہ ہونے کے برابر تھیں اور پختہ سڑکوں کا کوئی رواج نہیں تھا کئی علاقوں میں بجلی بھی نہیں تھی اور بنیادی طور پر اپنے جغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے یہ جرائم زدہ علاقہ تھا کیونکہ اس کے قریب تھانہ چونترہ کا علاقہ جس میں کرڑ اور کڑاہی جیسے بد نامِ زمانہ علاقے لگتے تھے مگر اب پہلے یہاں پر سابق ڈی جی رینجرز پنجاب جنرل یعقوب علی خان نے ڈھڈیال سے منگوال تک جی ٹی روڈ بنائی یہاں پر ڈگری کالج کا قیام عمل میں لایا اور قصبہ منگوال کو ماڈل گائوں قرار دے کر متعدد ترقیاتی کام کروائے مگر صدیوں کی بھوک دور نہ ہو سکی اب اس دھرتی کے سپوت جنرل فیض حمید کو اللہ نے موقع دیا ہے تو اب پورے شمالی علاقوں میں تقریباً سوئی گیس پہنچ چکی ہے جی ٹی روڈ طرز کی کشادہ سڑکیں تعمیر ہو چکی ہیں اور ان پورے شمالی علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کا رنگ روپ نظر آنے لگا ہے قصبہ لطفیال جو کہ انتہائی پسماندہ اور پس پردہ تھا اب ابھر کر سامنے آیا ہے قصبہ لطیفال میں فری ڈسپنسری کا قیام عمل میں آچکا ہے مسجد ایک بڑی خوبصورت مسجد میں تبدیل ہو چکی ہے جبکہ بیکن ہائوس سکول کی بلڈنگ پر بھی کام شروع ہے قصبہ منگوال ، گگھ اور تھنیل کمال میں بھی سوئی گیس کی فراہمی کا کام زور شور سے جاری ہے بے شک علاقے کے عوام کو جنرل فیض حمید سے بڑی توقعات وابستہ ہیں اور جنرل فیض حمید نے تھوڑے ہی عرصے میں علاقے کیلئے جس خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے اس سے یہ توقع پیدا ہوئی ہے کہ مستقبل قریب میں نیلہ انٹرچینج کے قریب صنعتی زون کا قیام علاقے کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور اس صنعتی زون کے قیام سے علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور یقینی طور پر عام لوگوں کی حالت زار بہتر ہو گی ، چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود نے اس علاقوں کا خود دورہ کیا ہے اور انہوں نے بتایا کہ چند سالوں میں اس علاقے کی صورتحال بدل چکی ہے اس علاقے میں تعلیمی انقلاب بر پا کرنے والوں میں ممتاز خان کا نام بھی سر فہرست ہے جنہوں نے ممتاز کالج قائم کر کے اس علاقے میں تعلیم کی جو شمع روشن کی ہے اب برگیڈئیر نجب علی خان نے اسٹیپ سکول سسٹم کے تحت اس علاقے میں جدید تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے اور بے شک یہ علاقہ مستقبل قریب میں ایک بھر پور علاقہ کی شکل میں سامنے آنے والا ہے

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں