پرائیویٹ شعبہ چکوال میں جدید تعلیم کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے،فوزیہ بہرام

ہفتہ 24 اگست 2019 17:27

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) رکن قومی اسمبلی فوزیہ بہرام نیگزشتہ روز بتایا کہ ضلع چکوال میں شرح خواندگی پنجاب کے 36اضلاع میں واضح اور نمایاں ہے اور بے شک سرکاری تعلیمی شعبے کے علاوہ پرائیویٹ شعبے نے بھی اس حیرت انگیز ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور پرائیویٹ شعبہ ضلع چکوال میں جدید تعلیم کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

وہ عسکری پبلک سکول چکوال کی افتتاحی تقریب میں خطاب کررہی تھیں،جبکہ 72واں یوم آزادی بھی ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔افتتاح پی ٹی آئی کی راہنما رکن قومی اسمبلی محترمہ فوزیہ بہرام،صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کے پبلک سیکرٹریٹ کے انچارج راجہ عثمان ہارون اور پی ٹی آئی کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری محمد علی خان نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اکرام ملک ،سی او ایجوکیشن چوہدری نصراللہ چدھڑ خصوصی طور پر شریک ہوئے اور خطاب بھی کیا۔اس موقع پر چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ ،کرنل نثار مہدی،ملک فدا حسین،چوہدری نوشاد علی خان،سید لال بادشاہ،سید قیصر نوید شاہ،سید اسد رضا،ملک غلام حُر،چوہدری خان بہادر،سید مسرت شاہ،سید نصرت شاہ،چوہدری مہر خان،حاجی رشید،سید عشرت حسین،سید منتضر رضا،سید سبطین حیدر،سید الفت حسین، سید زائر رضا،سید محمد زین،سید محمد فائز سمیت عمائدین علاقہ اور بچوں کے والدین اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

عسکری پبلک سکول کے حوالے سے پرنسپل میڈم زرین عاشق نے تفصیلی روشنی ڈالی۔میجینگ ڈائریکٹر برگیڈیئر ریٹائرڈ وقار مہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جب آرمی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا تھا تو اس وقت بھی کئی سکول میرے سپرد کیے گئے تھے اور اب جبکہ میں ریٹائرڈ ہوا تو میں نے یہ فیصلہ کیا کہ اپنی مٹی کا قرض اتارنے کیلئے چکوال میں عسکری پبلک سکول قائم کرونگا۔

اور فروغ تعلیم کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائونگا۔رکن قومی اسمبلی محترمہ فوزیہ بہرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کامل یقین ہے کہ برگیڈیئر وقار شعبہ تعلیم میں جس جوش اور جذبہ کے ساتھ سامنے آئے ہیں یقینا جدید تعلیم میں کافی مدد ملے گی۔برگیڈیئر صاحب کو میرے جس تعاون کی ضرورت ہو گی ہم حاضر ہوں گے۔تقریب میں سکول کے بچوں نے خصوصی ٹیبلو پیش کیے اور شرکاء سے کافی داد وصول کی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں