چکوال،ویزوں کا جھانسہ دیکررقم ہتھیانے والے نوسر باز کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 24 اگست 2019 17:38

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) ویزوں کا جھانسہ دیکر2لاکھ روپے کی رقم ہتھیانے والے نوسر باز کیخلاف سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

بلاول حسین ولد الفت حسین ساکن جبیر پور نے پولیس کوبتایا کہ اس نے ملزم محمد آصف کو ایک لاکھ40ہزار روپے جبکہ پچاس ہزار ویزے کیلئے قمر نے دیے اس کے بدلے میں ملزم نے انہیں چیک دیا، جسے کیش کرانے کیلئے بینک بھیجا گیا تو وہ ڈس آنر ہوگیا۔ اے ایس آئی ثاقب رشید نے مقدمہ درج کر کے نوسر باز کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں