غیر قانونی سی این جی سلنڈر ویگنوں میں نصب کرنے پر دو ڈرائیور گرفتار

ہفتہ 24 اگست 2019 17:38

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) پٹرولنگ پوسٹ بھون نے دو مختلف کارروائیوں میں غیر قانونی سی این جی سلنڈر ویگنوں میں نصب کرنے پر دو ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے کلر کہار پولیس کے حوالے کردیا جہاں پر دونوں ویگن ڈرائیوروں کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے انہیں جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی پٹرولنگ پوسٹ محمد عامر نے دوران چیکنگ ویگن نمبر LWC 4697جس کو ڈرائیور محمد شفیق ولد صدیق ساکن کھیوال چلا رہا تھا اس نے دو عدد غیر قانونی گیس سلنڈر ویگن میں نصب کر کے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرہ میں ڈالا۔

دوسری کارروائی میں ویگن نمبرBNA 121جسے ڈرائیور ارسلان حیدر ولد محمد ریاست ساکن کھوکھر بالا چلا رہا تھا اس نے بھی ویگن کے اندر دو غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کر کے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرے میں دالا۔ اے ایس آئی عدیل صفدر نے مقدمات درج کر کے ملزمان کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں