قصبہ وروال تھانہ نیلہ کے علاقہ میںچھ افراد کیخلاف دو بھائیوں کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج

ہفتہ 24 اگست 2019 17:38

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) قصبہ وروال تھانہ نیلہ کے علاقہ میںچھ افراد کیخلاف دو بھائیوں کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد امیر ولد محمد حسین نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی مبشر کے ہمراہ گھر جا رہا تھا کہ اس اثناء میں ملزمان اللہ دتہ، عبدالقیوم، محمد حسین، عبدلرزاق، عدنان اور بلال ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے مسلح ہوکر آگئے اور انہوں نے ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے ناحق مضروب کیا، وجہ عناد دیوار کی تعمیر ہے، سب انسپکٹر محمد اکرم نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں