شاندار خدمات پر ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے کرنل محمد شفیق ملک کو امتیازی سند دینے کی منظوری

ہفتہ 24 اگست 2019 17:38

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) صدر پاکستان عارف علوی نے 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر شاندار خدمات پر ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے کرنل محمد شفیق ملک کو امتیازی سند دینے کی منظوری دی ہے - کرنل محمد شفیق ملک پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر میں فرائض انجام دے رہے ہیں اور انہوں نے امتیازی سند حاصل کر کے ضلع چکوال کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے - کرنل محمد شفیق ملک کو امتیازی سند ملنے پر ضلع بھر کے صحافیوں نے خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود نے بتایا کہ کرنل محمد شفیق کے اعزاز میں جلد تقریب چکوال پریس کلب میں منعقد ہوگی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں