چکوال،کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، دوافراد زخمی

جمعرات 19 ستمبر 2019 19:16

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) قصبہ بوچھال کلاں تھانہ کلر کہار کے علاقے میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دوافراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

محمد مجتبیٰ احمد ولد محمد اقبال ساکن دھرکنہ نے تحریری درخواست دی کہ وہ ہمراہ وقاص جاوید ولد محمد جاوید ساکن دھرکنہ کے اپنے موٹرسائیکل پر میانی سے بوچھال کلاں جا رہے تھے کہ نزد ونہار میرج ہال کے قریب رانگ سائیڈ سے ایک کار، جس کو ڈرائیور ملزم احمد رحمان نہایت تیرفتاری غفلت و لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا، جس نے انکے موٹرسائیکل کو سامنے سے ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور موٹرسائیکل کا بھی کافی نقصان ہوا۔ اے ایس آئی شوکت محمود نے مقدمہ درج کر کے ملزم ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں