چکوال، ویگن کے اندر غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے والا ویگن ڈرائیور گرفتار

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:42

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) پٹرولنگ پوسٹ پڑھال نے ویگن کے اندر غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے والے ویگن ڈرائیور کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی شیراز نے استغاثہ دیا کہ ویگن نمبر RLD 142 کی جانچ پڑتال کی گئی تو اس کے اندر دو غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب تھے۔ ڈرائیور نے غیر قانونی کام کرتے ہوئے اپنی اور سواریوں کی جان کو خطرے میں ڈالا۔ ا ے ایس آئی محسن رضا نے مقدمہ درج کر کے ملزم ڈرائیور شاہد کو جوڈیشل حوالات بھیجوادیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں