چکوال میں کئی سالوں کے بعد ایک بار پھر سے کالج گراؤنڈ کھلاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:29

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) چکوال میں کئی سالوں کے بعد ایک بار پھر سے کالج گراؤنڈ کھلاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا۔جس سے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔کالج گراؤنڈ میں مختلف کلبز جن میں راجہ ابرا ر۔ڈیسنٹ کاؤ نٹی۔پیر صحابہ۔جبیر پور۔اور ابرار سپورٹس کلب کے کھلاڑیوں کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا۔میچ سے قبل کالج کے پرنسپل غلام محمد جھگڑ اور دیگر لیجینڈز کرکٹرز کا تعارف کروایا گیا۔

اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل کالج غلام محمد جھگڑ نے کہا۔کہ نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں اور ایک صحت مند ذہن ہی صحت مند معاشرے کو پروان چڑھا سکتا ہے آج اس گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔اور میں اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرواتا ہوں۔

(جاری ہے)

اور پرانے کرکٹرز۔نوجوان کھلاڑی اور صحافی گراؤنڈ ز کو بہتر کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کدیں۔

جس پر پرانے کرکٹرز نے اپنا تعاون جاری رکھنے کے عزم کا عیادہ کیا اور پرنسپل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انجنئر ملک ابرار بلال نے کہا کہ گراؤنڈ جسم کی مانند ہے اور کھلاڑی اسکی روح ہیں۔ صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے ذوالفقار میر اور محمد ریاض انجم سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ چکوال کے کھلاڑیوں کا ایک پرانا مسئلہ جس کو کالج کے پرنسپل نے اچھے طریقے سے حل کیا اور آ ج کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ کھول دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور خصوصاً کرکٹ کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر لیجینڈ کرکٹرز عامر کاظمی۔ذوالفقار میر۔شہزاد عالم۔تابش کمال۔مرزا ساجد اقبال۔انجینیر ملک ابرار بلال۔ابرار بارا۔راجہ ابرار۔حمید۔راجہ ثاقب عباس۔محمد ریاض انجم۔مرزا واجد اقبال۔ڈاکٹر کامران و دیگر بھی موجود تھے۔جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کی پریکٹس کیلئے نیٹ بھی لگایا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں