چکوال ۔جدید سہولتوں کی آراستہ ایمبولینس فراہم کر دی گئی

منگل 22 اکتوبر 2019 19:17

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) راجیان آئل فیلڈ پر 85لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کی جانے والی جدید سہولتوں کی آراستہ ایمبولینس کی چابی سردا رذوالفقار علی خان دلہہ ایم این اے کے حوالے کی گئی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مظفر مختار بھی اس موقع پرموجود تھے ، تقریب میں سردار ذوالفقار علیخان دلہہ ، راجہ غلام عباس ، راجہ ذوالفقار اسلم ڈلوال ، امجد ضیاء آڑہ ، چوہدری مقصود نیلہ، حافظ زین چکوال ، چوہدری محسن نوروال و دیگر موجود تھے جبکہ OGDCکی طرف سے اعتراز الدین احمد ، ذیشان زیدی ، شجاع الرحمن ، حبیب الرحمن ، محمد طارق ، محمد منیر اعوان ، محمد اقبال ، ڈاکٹر عثمان اور دیگر موجود تھے سردارذوالفقار علی خان دلہہ نے OGDCکے ایم ڈی اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے علاقے کا ایک دیرینہ مسئلہ حل کیا سردا رذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا کہ اگلے مرحلے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنایا جائے گا سڑکوںکو حالت کو بہتر کیا جائے اور OGDCکی مدد سے علاقے میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں