چکوال ۔مقدمہ بازی معاشرے کا ایک بہت بڑا ناسور ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال

منگل 22 اکتوبر 2019 23:16

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) مقدمہ بازی معاشرے کا ایک بہت بڑا ناسور ہے۔یہ بات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال شاذب سعید نے تلہ گنگ پوسٹ گریجویٹ کالج میں مصالحتی عدالت کی آگاہی مہم بارے سیمنار سے خطاب کرتے ہوے کہی۔ سیمینار میں سٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج حسنین رضا نے نبھائی سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور سید منصور علی شاہ بخاری نے 2017 میں عوام کے لیے سستا فوری اور جلد انصاف کے تحت مصالحتی عدالت متعارف کراوئی تھی جس میں عوام کو سستا اور مفت انصاف فراہم کرنے کے حوالے سے مصالحتی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔

سیمنار میں چکوال مصالحتی عدالت کے جج عمر نواز وڑائچ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج شیخ توثیر الرحمن۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل جج سید عمران رضا نقوی نے بھی مصالحتی عدالت کے فوائد بارے سیمنار میں موجود ہر مکتبہ فکر کے لوگوں اور سول سوسائٹی کے نمائیندگان سے خطاب کرتے ہوے بتایا کہ ہر انسان کو دنیا میں کسی نہ کسی تنازعے کا ضرور شکار ہونا پڑتا ہیے اور میڈیشن کی ضرورت پرٹی پیے جتنے بھی لڑائی جھگڑے مقدمے بازی کرلیں آخر کار ایک نہ ایک دن راضی نامہ تو ہونا ہی ہیے کیوں نہ وہ کام آج کر لیا جاے جو دس سال بعد کرنا ہیے جسے سے رشتے اور تعلقات بھی قائم رہیں اور آپس میں خوشیاں بانٹیں جو لوگوں کے لیے آسانیان پیدا کرتا ہیے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں