اتحاد بین المسلین وقت کی اہم ضرورت ہے،چیف وارڈن سول ڈیفنس چکوال

بدھ 23 اکتوبر 2019 19:19

چکوال۔ 23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) چیف وارڈن سول ڈیفنس راجہ مجاہد افسر نے بدھ کے روز بتایا کہ اسلام ایک آفاقی مذہب ہے اور یہ امن بھائی چارہ ،رواداری اور برداشت کا سبق دیتا ہے اور اتحاد بین المسلین اس وقت وقت کی اہم ضرورت ہے وہ جامعہ اسلامیہ غوثیہ میں خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہتمم جامعہ اسلامیہ پیر ریاض الحسن شاہ نے راجہ مجاہد افسر کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی مدرسے اسلام کے قلعے ہیں اور یہاں پر اسلام کی ترویج کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر مولانا عبدالحفیظ، مولانا عرب شہزاد، علامہ محمد فخر شہزاد، علامہ جاوید اقبال اور علامہ منصور حسین بھی موجود تھے۔ پیر سید ریاض الحسن شاہ نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ شروع ہونے والا ہے اور ضلع چکوال میں ربیع الاول روایتی شان وشوکت کیساتھ منایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں