چکوال،چوآسیدنشاہ کے علاقے میں دس مسلح افراد کی حملہ آور ہوکر ایک شخص کی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:41

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) قصبہ سڈھانڈی تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں دس مسلح افراد کی حملہ آور ہوکر ایک شخص کی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش۔

(جاری ہے)

ظہیر احمد ولد نور الہٰی نے درخواست دی کہ اس کی اراضی پر آگ لگی ہوئی تھی جو موقع پر جا کر دیکھا تو وہاں ملزمان افتخار حسین ، اورنگزیب، مسلح کلہاڑیاں، بابر حسین، اشتیاق حسین مسلح ڈنڈے، عدنان، آصف افتخار، افضال مسلح اسلحہ اور3نامعلوم افراد موجود تھے اور اسکی اراضی کی حد بندی والی باڑ کوساتھ والے کھیت کے اکٹھا کر کے آگ لگا رکھی تھی اوربرجیاں بھی اکھاڑ دیں ، مذکورہ ملزما ن نے آواز بلند کی کہ کوئی بھی آگے بڑھا توجان سے مار دیں گے اور اس کی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔

سب انسپکٹر احمد نواز نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں