عمران خان نواز شریف کی علاج پر سیاست نہ کریں، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم

میاں صاحب کی زندگی کو شدید خطرہ ہے بانڈ لینا غیر قانونی ہے مریم نواز کی بھی صحت ٹھیک نہیں اس کو بھی والد کی تیمارداری کے لیے ساتھ جانا چاہیے ، چیئرمین دفاعی پیداوار کمیٹی

جمعہ 15 نومبر 2019 23:28

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) چیئرمین دفاعی پیدوار سینٹ کمیٹی لیفٹیننٹ جنر ل (ر) عبد القیوم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کی علاج پر سیاست نہ کریں میاں صاحب کی زندگی کو شدید خطرہ ہے بانڈ لینا غیر قانونی ہے مریم نواز کی بھی صحت ٹھیک نہیں اس کو بھی والد کی تیمارداری کے لیے ساتھ جانا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھڈیال میں آڈیٹر بلدیہ چکوال سجاد حسین مہناس کے چچا ماسٹر واجب حسین مرحوم کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ مہناس کالونی میںفاتحہ خوانی کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا‘انہوں نے مسلم لیگ ن کے جنرل سکریٹری چوہدری الطاف حسین گوندل جو کہ گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ان کی رہائش گاہ محلہ سادات میں گئے اور ان کی فیملی سے بھی دلی دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مسلم لیگی رہنماؤں سے انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ جب عدالتوں نے نواز شریف کو ضمانت دے رکھی ہے تو موجودہ حکومت نواز شریف کو باہر بھیجنے کے لئے شرط لگانا بدنیتی ہے نواز شریف کی صحت پر پی ٹی آئی سیاست کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ آج سیاست پر دشمنی کی جارہی ہے وقت گزر جائے گا نئی روایات ڈالی جارہی ہیںاور حکومت طاقت کا غلط استعمال نہ کرے ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں